جاپان میں شدید بارش نے تباہی مچا دی، 100 افراد ہلاک

July 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


جاپان کےمغربی علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی، حکومت نے 87افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

جاپان کے مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

جاپانی حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 68 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ان افراد میں زیادہ تر ہیروشیما کے شہری ہیں۔

حکام نے 87 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ 13 افراد ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔