میکسویل کی سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت

July 09, 2018

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے سہ فریقی ٹی 20 فائنل کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت کردی ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایک بیان میں میکسویل نے ہاتھ نہ ملانے پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز احمد کو میںدیکھ نہیںسکا ۔

اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اس انداز سے گیم میں حصہ نہیں لیتاجو کچھ ہوا وہ ایک اسپورٹس مین کےلئے نامناسب تھا۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہاکہ ہوٹل میں انتظار کررہا ہوں،سرفراز احمد سے ہاتھ ملاکر انہیں مبارک باد دیناچاہتاہوں۔

گلین میکسویل جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں،انہیں گزشتہ روزگرائونڈ میں سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔