ڈرامہ سیریل’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘ کے ’ڈاکٹر ہاتھی‘ چل بسے

July 09, 2018

بھارتی کامیڈی ڈرامے ’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘ کے معروف کردار ڈاکٹر کاوی کمار آزاد المعروف’ ڈاکٹر ہاتھی‘ حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اداکار کاوی کمار کو دل کی تکلیف کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔

اداکار کی موت کی خبر کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کا کہنا ہے کہ ’کاوی بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے اور وہ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود بھی وقت پر شوٹ کے لیے پہنچ جاتے تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ آج صبح انہوں نے فون کرکے کہا کہ’ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے نہیں آئیں گے جس کے بعد اب ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔‘

اداکار کاوی کمار 2009 سے ہی ڈرامے میں ڈاکٹر ہاتھی کا کردار کررہے تھے۔ انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے علاوہ بالی وڈ میں عامر خان کی فلم ’میلہ‘ اور کامیڈی فلم ’فنٹوش‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔