امریکا نے افغانستان میں ہلاک فوجی کی شناخت ظاہر کر دی

July 10, 2018

امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان کے جنوبی صوبے اروزگان میں ہفتے کے روز ایک حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔

پنٹاگون کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فوجی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا کارپورل جوزف ماسیئل تھا، جو ضلع ترین کوٹ میں ایک افغان سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا۔

واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے تھے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ افغانستان میں اس وقت تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد چودہ ہزارہے۔