اٹلی کی دادی کے لقب سے مشہورطویل العمر خاتون چل بسیں

July 12, 2018

اٹلی کی دادی کے لقب سے مشہور یورپ کی طویل العمر خاتون گیسوپینا پروجیتو116سال کی عمر چل بسیں۔

اٹلی کی سب سے طویل العمرخاتون کی وفات کے وقت عمر 116 سال 37 دن بتائی گئی ہے۔وہ 30 مئی 1902 میں لا مادالینا جزیرے میں پیدا ہوئیں، 1960 کی دہائی میں فلورانسا منتقل ہوئیں اور اپنے 39 سالہ بیٹے کی وفات تک یہیں مقیم رہیں۔

پروجیتو 117 سالہ جاپانی شیو میاکو کے بعد دنیا کی دوسری طویل العمر خاتون تھیں۔