مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

July 15, 2018
 

دنیا بھرمیںفٹبال کا جنون اپنے عروج کوپہنچ چکا ہے ،کیونکہ روس میں ایک ماہ سے جاری فیفافٹبال ورلڈکپ 2018ء میں آج دو یورپی ٹیموںکے درمیان فائنل کھیلا جارہا ہے اور آج آخرکار فیصلہ ہوہی جائے گا کہ فٹبال کی حکمرانی کس کے حصے میں آتی ہے۔یہ ورلڈکپ اپنے سنسنی خیز نتائج کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جہاں مداحوں نے کئی اُتار چڑھاؤ دیکھے، یہاںتک کہ بہت سی بڑی ٹیمیں کوارٹر فائنل تک بھی نہ پہنچ پائیں، دفاعی چیمپئن جرمنی تو پہلے راؤنڈ میںہی باہر ہوگئی تھی۔ دنیا کے اس مشہورترین کھیل کے نامور فٹبالرز کی بات کریں تومداح ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کے ہیئراسٹائل کے بھی دیوانے ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ فٹبالر کی تقلید کرتے ہوئے ویسا ہی ہیئراسٹائل بنوانے کوترجیحدیتے ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ دنیا بھر میں پرستاروں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کرنےکا باعث بناوہیں مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اپنے منفرد بالوں کے انداز کے ساتھ سپر ماڈلز کو بھی پیچھے چھوڑتے نظر آئے، بلکہ لاکھوں نوجوان تو ان کے ہیئر اسٹائلز کے دیوانے ہو چکے ہیں۔بالوں کی کٹنگ کے معاملے میں تو پہلے بھی لوگ انتہائی تخلیقی ہوا کرتے تھے لیکن موجودہ دور میں اس رجحان میں کچھ زیادہ ہی اضافہ ہو گیا ہے۔فٹبال کےکھلاڑی بالوں کے ڈیزائن بنوانے میں بھی خاصی محنت کرتے ہیں۔ہم آپ کو کچھ ایسے فٹبالرز کے بارے میںبتاتے ہیںجن کے ہیئراسٹائل مداحوں میںنہ صرفکافی مقبول ہوتے ہیںبلکہ زیرِ بحث بھی آتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہیئراسٹائل مداحوں میںکافی مقبول ہوتے ہیں ، وہ اکثر نت نئے اسٹائل اپناکر خبروںکی زینت بن جاتے ہیں۔ 2014ء کے فٹبال ورلڈکپ میںان کا ہیئر اسٹائل کافی موضوع بحث رہا، جس کے بارے میں ہزاروں ٹوئیٹس بھی کی گئیں۔

انھوں نے اپنے سر کے داہنے حصے پر سات7) (کےہندسے کی شکل میں ترچھے بال ترشوائے تھےجیسا کہ گھانا کے کھلاڑی آساموا جان نے تین (3) کو اپنے بالوں پر ڈائی کروایا تھا۔ کسی نے اسے ورلڈ کپ کے بدترین بالوں کے اسٹائل میں شمار کیاتوکسی نے اسے جادوگر کے نشان سے تعبیر کیا۔ بحرحال کینسرسے متاثرہ ایک لڑکے کے ٹوئیٹ نے لوگوںکویہ اخذ کرنے پر مجبور کیا کہ رونالڈو نے یہ اسٹائل اس لڑکے سے اظہار ہمدردی کے طور پر بنوایا ہے، جس پرسب نے ان کے جذبے کی تعریف کی۔

لائنل میسی

ارجنٹائن کے سپراسٹارلائنل میسی کوئی 40 کے قریب ہیئراسٹائل بنواچکے ہوں گے۔ان کے خوبصورت ہیئراسٹائل مداحوںمیںکافی مقبول ہوتے ہیں۔

کبھی وہ بالوںکو چھوٹا کروالیتے ہیںتو کبھی انھیںبڑھاکرکاندھوںتک لے آتے ہیں اور اگر دل کرے تو ان پر ہلکا سنہرا رنگ بھی کروالیتے ہیں۔

نیمارجونیئر

برازیل کے مشہور فٹبالر نیمارجونیئراپنےکھیل کے ساتھ ساتھ منفرد ہیئراسٹائل کے حوالے سے بھی کافی مقبول ہیں۔ نیمار کے ہر انداز پر نوجوان مداح فدا ہیں اور ان کے ہیئر اسٹائل کواپنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

نیمار جونیئر کے موہاک اسٹائل سے لے کر ہائی فیڈاور انڈرکٹ تک سبھی اسٹائل مقبول رہے ہیں۔وہ اب تک کچھ نہیںتوکم از کم 45 ہیئراسٹائل اپنا چکے ہیں اور برازیل میںان کے اسٹائل بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔

پول پوگبا

فرانس کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پول پوگباکو کھیل پر مہارت تو ہے ہی ساتھ ان کا ہیئراسٹائل بھی کافی مشہورہے۔

دونوںطرف سے باریک کٹے ہوئے بال اور سر کے درمیان میںہلکے بھورے بالوںکے ساتھ اسپائکس والا موہاک اسٹائل ان کی پہچان ہے،لیکن وہ اس میںکچھ نہ کچھ تبدیلیاں بھی کرتے رہتے ہیں۔

یِن نک کرراسکو

بیلجیم کی فٹبال ٹیم گوکہ سیمی فائنل میںفرانس سے ہار گئی مگر اس کے کھلاڑی یِن نک کرراسکواپنے کھیل اور ہیئراسٹائل سے لوگوںکے دلوں میںگھر کیے ہوئے ہیں۔

ان کے رنگ برنگے اور جاذبِنظر ہیئر اسٹائل مداحوںمیںمقبول ہیں، جن میںبالوںکے پیچھے پونی باندھنایا پھر دونوںسائیڈ سے بال ترشواکر صرف درمیان میںچھوٹے بال رکھنا شامل ہیں۔

مارویونی فیلانی

بیلجیم کے فٹبالر مارویونی فیلانی کے بالوں کا انداز انہیں اپنی ٹیم میں سب سے منفرد بناتا ہے۔ بڑے بڑے گھنگریالے بال جو فیلانی کے پورے سر کا احاطہ کیے ہوتے ہیں ، ان کے چہرے پربڑے بھلےمعلوم ہوتے ہیں۔

انھوںنے ان بالوںمیںمکی ماؤس اسٹائل بھی بنوایا تھا جو کافی مشہور ہوا۔

اینٹونی گریزمین

فرانس کے معروف فٹبالراینٹونی گریزمین اپنی ٹیم کو ورلڈکپ کے فائنل تک لے آئے ہیں۔ وہ اپنے کھیل کے علاوہ مختلف ہیئراسٹائل اپنانے کی وجہ سے کافی مقبول بھی ہیں۔

وہ کبھی’ کریوکٹ‘ اسٹائل اپناتے ہیں تو کبھی لمبے سنہرے بال رکھ لیتے ہیں، اس بار ورلڈ کپ میں ان کے بال بڑے ہیںاور نہ ہی چھوٹے۔

پاؤلوڈیبالا

ارجنٹائن کےپاؤلوڈیبالاکو کھیل کے علاوہ بالوںکے سلیقہ مندانہ انداز کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

ان کا ہالف موہاک اسٹائل کافی مقبول ہوا جس میںدونوں سائیڈ صاف کرکے سرکے بیچ درمیانے سائز کے بال چھوڑے گئے تھے، ان بالوںکو پیچھے تک لے جایا جاسکتا تھا۔ اس بار انھوںنے سائیڈ کے بال بڑھا لیے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں