امیر جماعت اسلامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے

July 15, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق اتوار کو حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اتوار 15 جولائی کی سہ پہر 4 بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر نائب صدر متحدہ مجلس عمل پاکستان و سینیٹر سراج الحق، متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شاہ محمد اویس نورانی‘ متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو حیدرآباد پہنچےں گے۔