’’پاکستان کا بجٹ بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہے‘‘

July 16, 2018
 

نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہے اور یہ قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے نقصانات اور جھٹکو ں کو برداشت نہیں کر سکتا ۔

اسلام آباد میں نیشنل ڈایزاسٹر رسک مینیجمنٹ فنڈ کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی 20کروڑ ڈالر کی معاونت سے فنڈ قائم کر دیا ہے، بینک آئندہ 12 سالوں میں مزید ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر نے دیگر عالمی مالیاتی اداروں کو بھی دعوت دی کہ وہ اس فنڈ میں سرمایہ کاری کریں، وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ کچھ ہفتوں سے بطور وزیر خزانہ کام کر رہی ہیں بجٹ پر بہت دباؤ میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سمیت دیگر آفات سے نمٹنے اداروں میں مؤثر رابطے ضروری ہیں، تقریب سے خطاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے نقصانات سے سالانہ نقصانات جی ڈی کے 0.8فیصد کے برابر ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں