’الیکشن کمیشن عمران ، پرویز خٹک کی غلیظ زبان کا نوٹس لے‘

July 16, 2018

پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے الیکشن کمیشن سے عمران خان اور پرویز خٹک کی غلیظ زبان کے استعمال کا نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کو گدلا کردیا ہے ،عمران خان اور پرویز خٹک جو زبان استعمال کررہے ہیں ،اس سے ان کی تربیت کا پتا چلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویزخٹک نے5سال میں کوئی کام کیا ہوتا تووہ گنواتے،گالیاں نہ دیتے۔