جنوبی شامی شہر درعا سے باغیوں کا انخلا

July 17, 2018

عمان (جنگ نیوز) اردنی سرحد کے قریب واقع جنوبی شامی شہر درعا میں سے باغیوں نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔ شہر میں دو روز قبل شامی فوج داخل ہو چکی ہے۔ باغیوں نے شہر سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ روسی فوج کے ساتھ مکالمت کے بعد کیا۔ شامی فوج رواں برس مئی سے جنوبی شام کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے عسکری آپریشنز شروع کیے ہوئے ہے۔