انتظامی لحاظ سے نئے صوبوں کی گنجائش ہے،پیر صدر الدین

July 18, 2018

مسلم لیگ (ف) کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما پیر صدر الدین شاہ نے کہا ہے کہ انتظامی لحاظ سے نئے صوبے بنائے جاسکتے ہیں،قانون میں گنجائش موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پیر صدر الدین شاہ نے کہا کہ انتظامی لحاظ سے صوبے کی تقسیم کےلئے صوبے اور مرکز میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم نہیں ہے، دیہات کے لوگ مقابلے کی پوزیشن میں ہوں گے تو کوٹا سسٹم پر فیصلہ کیا جائے گا ۔

جی ڈی اے کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان محب وطن سیاسی جماعت ہے ،اس کے نام کے ساتھ پاکستان کا لفظ لگا ہوا ہے ،جنہوں نے نعرے لگائے وہ سیاست اور سسٹم میں نہیں ہیں۔