امریکی صدر کیلئے 4ارب ڈالرز مالیت کے نئے طیاروں کا آرڈر

July 19, 2018

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے معروف طیارہ ساز کمپنی ’’بوئنگ‘‘ کو دو نئے’’ایئر فورس ون‘‘ طیاروں کا آرڈر دے دیا ہے جنہیں امریکی صدر کے زیر استعمال طیاروں کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے بوئنگ کو یہ ٹھیکہ دینے کا اعلان منگل کو کیا ہے جس کی مالیت تین ارب 90کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔