او آئی سی کا تحقیقاتی کمیشن مقبوضہ کشمیر میں بھجوانے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں مقصود

July 19, 2018

لاہور( نمائندہ خصو صی)) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف او آئی سی کا تحقیقاتی کمیشن مقبوضہ کشمیر میں بھجوانے کا اعلان خوش آئند ہے۔بھارت نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے پائیدار حل اور جامع مذاکرات سے فرار کی راہ اختیار کی ہے اور اس اہم مسئلے کو حل کرنے سے گریز کیا ہے۔