بھارت، کرناٹکا کے 40 ایم پیز کو آئی فون کا تحفہ مہنگا پڑ گیا

July 19, 2018

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ارکان پارلیمنٹ کو آئی فون بطور تحفہ پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں، نہ ہی ان سے یہ بات ڈسکس کی گئی تھی۔

ان کی کابینہ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ یہ تحائف چیف منسٹرکی جانب سے ہی دیے گئے تھے۔

یہ تحائف نیو دہلی میں ایک اجلاس کے بعد کرناٹکا کے 40ایم پیز کو دیے گئے جس پرکرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

راجیا سبھا کے ایک ممبر راجیو چندرا شیکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میں یہ تحفہ واپس کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایسے حالات میں جب کسان اور شہری ورکرز مشکلات میں ہیں ریاست کو عوام کا پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہیے۔