نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

July 20, 2018

اسلام آباد(این این ائی)25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدراپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ 5 جولائی کو پوسٹل بیلٹ کاعمل مکمل ہوااب گنجائش نہیں ،کمیشن نے کہا کہ نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر بعد میں جیل آئے ،تینوں مجرم قید میں رہتے ہوئے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے،الیکشن ایکٹ میں ایسی صورتحال میں رعایت مجوجود نہیں۔ان کا کہناتھا کہ الیکشن ایکٹ کی ہر شق پر من و عن عمل کیا جا رہاہے -