برطانیہ نے انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ممالک کو اسلحے کی فروخت دگنی کردی

July 20, 2018

کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ نے حکومتی فہرست میں شامل انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ممالک کو اسلحے کی فروخت دگنی کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فہرست میں شامل 18ممالک کو اسلحہ کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے، ان میں چین، سعودی عرب، بحرین، اسرائیل، مصر اور پاکستان شامل ہیں۔اسلحے کی فروخت کے خلاف مہم چلانے والوں کا دعویٰ ہے کہ صرف سعودی عرب کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ کی قیمت 1اعشاریہ13ارب پائونڈز ہے، جو کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف برسرپیکار ہے، جہاں سعودی فوج ہزاروں سویلین کو ہلاک کرچکی ہے۔