اب گوگل میپ پیٹرول اور وقت بھی بچائے گا

July 24, 2018

اس ترقی یافتہ دور نے لوگوں کے لیے ہر کام کو انتہائی آسان بنا دیا ہے ،اب کہی جانے کے لیے اگر راستہ معلوم نہ ہو تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،کیوں کہ راستہ بتانے کے لیے گوگل میپ آپ کی مدد کرتا ہے ۔حال ہی میں اس میں ایک نیا فیچر متعارف کر ایا ہے ۔اس کے استعمال سے صارفین اپنی منزل تک پہنچنے کے لیےسب سے مختصر راستے کا انتخاب کر سکیں گے ،اس فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے وقت اور پیٹرول دونوںکی بچت ہوگی ۔اس سے پہلے اس فیچر سے صرف راستے کا تعین کیا جاتا تھا جو منزل کی جانب سمت کی رہنمائی فراہم کرتا تھا ۔ماہرین کے مطابق اب گوگل میپ نہ صرف منزل کی جانب تمام راستوں کی رہنمائی کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ منزل تک پہنچنے میں طے ہونے والا فا صلہ بھی بتائے گا ۔ اس سے استفادہ کرنے کے لیے صارفین کو اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر سے گوگل میپ پر کلک کرنا ہوگا ، پھراسٹار ٹنگ پوائنٹ کو زوم کر کے رائٹ کلک کرکے (Measure) کا انتخاب کر لیں، بعدازاں جس مقام پر جانا ہوا سے سلیکٹ کر کے یہی عمل دہرائیں اورسا تھ ہی فاصلے کو سلیکٹ کرلیں ۔اس طرح گوگل میپ تمام راستوں کے در میان فاصلہ بھی بتا دے گا اور صارفین مختصر راستہ منتخب کرکے بآسانی اپنی منزل تک پہنچ جائیںگے ۔