ہزاروں کپ کیکس سے بنا درخت

July 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

آپ نے کئی شیفس کے تیار کردہ منفرد کپ کیکس دیکھے ہوں گے لیکن جنا ب بھارت کے ماہر شیفس کے تو کیا ہی کہنے جنہوں نے ہزاروں کپ کیکس سے درخت بنایا اور ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنانام درج کروالیا۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں سو سے زائد چیفس نے چینی ،دودھ، میدہ ، کریم اور مختلف فلیورز سے 7ہزار5سو کپ کیکس تیار کئے اور ان رنگ برنگی فلیورڈ کریم سے سجے ہزاروں کپ کیکس کوکرسمس ٹری کے انداز سجاتے ہوئے اسطرح ترتیب سے رکھا کہ 57فٹ بلندکپ کیک ٹری بن گیا جسے ورلڈ ریکارڈ بک اکیڈمی میں سب سے بلند کپ کیک ٹری کے طور پر درج کرلیا گیا۔

اس سے قبل یہ رکارڈ جنوبی افریقہ میں چار ہزار کپ کیکس سے بنایا گیا تھا۔