صدی کا طویل ترین چاند گرہن کل ہوگا

July 26, 2018
 

اکیسویں ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن کل یعنی 27جولائی کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق طویل دورانیے کاہونے والایہ چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

ماہرینِ فلکیا ت کے مطابق صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 42منٹ اور57 سیکنڈ ہوگا۔

پاکستان میں چاند گرہن27 جولائی کی رات 10بج کر14 منٹ پر شروع ہوگا اوراختتام 28جولائی کو صبح 4 بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ 27جولائی کی رات مریخ بھی زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔


مکمل خبر پڑھیں