فاسٹ بولر محمد عرفان کریبین پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

July 30, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان اب ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 کریبین پریمیئر لیگ کے دوران ایکشن میںنظر آئیںگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ36سالہ بولر محمد عرفان نے کریبین پریمیئر لیگ کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینٹس سے معاہدہ کرلیاہے۔

بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نےپاکستانی فاسٹ بولر جنیدخان کی عدم دستیابی کے باعث محمدعرفان کومتبادل کےطورپرسائن کیاہے۔

محمد عرفان نے 20 ٹی 20انٹرنیشنل میچز میںقومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میںانہوں نے 15 شکار کیے جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 82 میچز میں 94 وکٹیںحاصل کر رکھی ہیں۔

دوسری طرف ٹرائیڈینٹس کوچ روبن سنگھ کا کہنا تھا کہ جنید خان کی عدم دستیابی پر مایوسی ہوئی لیکن ٹیم میں دوسرے بائیںہاتھ کے بولر کا اضافہ ٹرافی کی مہم میں ایک اثاثہ ثابت ہوگا۔

واضحرہےکہ کریبین پریمیئر لیگ2013 میں شروع ہوئی جس کا پانچویںایڈیشن کا آغاز 8 اگست ہورہا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 16 ستمبرکو کھیلا جائے گاتاہم ٹرائیڈینٹس جیسن ہولڈر کی کپتانی میں ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 12اگست کو گایانا امیزون واریرز کے خلاف کھیلے گی۔