واٹس ایپ نے گروپ آڈیو اور ویڈیو کال فیچر متعارف کرا دیا

August 01, 2018
 

انٹرنیٹ پر سماجی رابطے کے ایک اہم ذریعے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے گروپ آڈیو اور ویڈیو کانفرنس کال کا جدید اور بہترین فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین دنیا بھر میں اپنے پیاروں سے بیک وقت ویڈیو یا آڈیو کانفرنس کال کے ذریعے سے بات کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر دو طرفہ کال کے دوران کوئی ایک کالر آپشن میں جا کر تیسری اور پھر چوتھی کال ایڈ کرسکتا ہے اور ویڈیو کال کی صورت میں نئی کال ایڈ کرتے ہی موبائل فون پر نئی ویڈیو ونڈو کھل جائے گی۔

اس سہولت سے اب بیک وقت کئی لوگ ایک ساتھ کانفرنس کال کرسکتے ہیں، ایسے صارفین جن کے پاس یہ سہولت میسر نہیں آرہی وہ اپنے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں تو اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں