سر پھرے وین ڈرائیور نے راہگیروں کو پانی سے نہلا دیا

August 01, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے بارش میں بھیگتے لوگوں کو دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو وین ڈرائیور نے ہی لوگوں پر پانی پھینکنے کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔

جی ہاں، یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں ایک وین ڈرائیور راہ چلتے لوگوں پر پانی پھینک رہا ے۔ یہ مناظر کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں دیکھے گئے جہاں ایک وین ڈرائیور سڑک پر کھڑا پانی وین چلاتے ہوئے لوگوں پر پھینک رہا تھا جس کی ویڈیو ایک دوسرے ڈرائیوربنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

یوں لوگوں پر پانی پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جبکہ انتظامیہ نے منظر عام پر آنے اورڈرائیور کی شناخت کے بعد اسے معطل کردیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں