ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کا اضافہ

August 02, 2018
 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم اگست سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں گیس کی فی کلو نئی قیمت 133 روپے ہوگی۔

گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 86 روپے، جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں329 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی صارفین کو گھریلو سیلنڈر1565 اور کمرشل سیلنڈر6021 روپے میں دستیاب ہوگا۔


مکمل خبر پڑھیں