ملک بھر میں پولیو مہم شروع ہوگئی

August 06, 2018
 

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، کہیں 7 روزہ پولیو مہم منائی جارہی ہے تو کہیں 3 روزہ مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی میں آج سے 7روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوئی ہے جس کے تحت ہفتے بھر میں 12 ہزار رضاکار 24 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

ملک کے مختلف شہروں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا، پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے رضاکاروں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلع راجن پورمیں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،مہم میں 4لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

خیبر سمیت دیگر قبائلی اضلاع میں 3روزہ پولیو مہم کے دوران 8لاکھ 25 ہزار 144 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

صوابی، بنوں سمیت خیبرپختون خوا کے کئی شہروں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، ضلع بھر میں پولیو مہم 8 آگست تک جاری رہے گی ، پولیو مہم کے تحت ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 26 ہزار 661 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت نے 11 سو 36 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں سے 9 سو 6 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی ۔


مکمل خبر پڑھیں