ملیر کی بکرا پیڑھی میں قربانی کے جانوروں پر بےتحاشا ٹیکسز عائد

August 06, 2018
 

مختلف مراحل سے گزر کر کراچی پہنچنے والے مویشیوں کے تاجروں کو لوٹا جا رہا ہے۔ سپر اور نیشنل ہائی وے پر بھی مختلف ٹیکسز کی مد میں بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔

ملیر کی منڈی میں داخلہ کیلئے فی گائے ڈھائی سو روپے اوربکراو دنبہ 120 روپے ٹیکس عائدکیا گیا ہے ۔

بکرا پیڑھی میں داخلہ کیلئے ٹرالر پر 220 روپے کی الگ فیس عائد کردی گئی۔کار کیلئے 30 ،مزدا 40 جبکہ بس اور ٹرک پر110 روپے اینٹری فیس بھی عائدکی گئی ہے ۔

رسیدیںڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی ملیر کے نام پرجاری کی جارہی ہیںجس کے لئے بینرز بھی لگا دئیے گئے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن ملیر نے بکرا پیڑی میں ٹیکس وصولی پر احتجاج کیا ۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سی ملیر کے بھاری ٹیکس مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف ہیں۔

صدر شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں سے بھاری ٹیکسز کی وصولی کا اثر براہ راست شہریوں پر پڑے گا۔


مکمل خبر پڑھیں