کنگنا رناوت کی عمران خان سے اپیل

August 11, 2018

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان سے پاک بھارت تعلقات بہتر کرنے کی اپیل کر ڈالی۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے عمران خان کو انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی درخواست بھی کی وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

کنگنا رناوت آج کل فلم ’منی کارنیکا‘ کی تکمیل کے آخری مراحل میں خاصی مصروف ہیں لیکن ایسے میں وہ ملک کے سماجی اور سیاسی معاملات پر اپنی رائے دینا نہیں بھولتیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتا یا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کے خیال میں سیاست کو بطورکیریئر نہیں لینا چاہئے اور میری طرح کے کسی انسان کو سیاست میں آنے کا شوق ہے تو اسے چاہئے کہ اس مادپرستی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے تمام درد تکلیف بھولنی ہوں گی، اگر آپ انسانی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا خاندان اور باقی چیزیں چھوڑنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی موجودہ حالات کے بارے میں سوچنا چاہئے جو کہ اکثر لوگ نہیں کرتے۔لوگ ملک کے مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں مگر انہیں ٹھیک کرنے کی بات کوئی نہیں کرتا۔

واضح رہے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’منی کارنیکا‘ تقریباً تیار ہے اور کنگنا فلم کی تکمیل کے آخری مراحل میں خاصی مصروف ہیں لیکن ایسے میں بھی وہ ملک کے سماجی اور سیاسی معاملات پر اپنی رائے دینا نہیں بھولتیں۔