ایف سی کی گاڑی کا بس سے تصادم، 4 اہلکار جاں بحق

August 12, 2018

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن ژوب روڈ پر مسافر بس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 8 اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،جبکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے حادثے کا شکار ہونے والی بس میںبھی زیادہ تر اہلکار ہی موجود تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے علاوہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور انہوںنے حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا ۔