عبدالرزاق داؤدکو حکومت میں شمولیت کی دعوت

August 12, 2018
 

تحریک انصاف نے ممتا ز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورے دیں گے۔جبکہ عالمی ایجنسیوں کے مطابق پاکستانی معیشت کو اس وقت شدید چیلنجز کا سامنا ہےاور یہ مسلسل تیسری بار ہو رہا ہے کہ الیکشن جیتنے والوں کو سب سے پہلے معاشی مشکل کا حل تلاش کرنا پڑ رہا ہے۔

سابقہ دور میں معاشی نمو مشرف دور کے بعد بلند ترین رہی لیکن اس کے باوجود حکومت گئی تو خزانے میں زرمبادلہ کم رہا ہے۔

آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2019 میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی مد میں 27 ارب ڈالر کی ضرور ت ہو گی،اگر50 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں تو یہ مسئلہ حل ہو جائےجبکہ دوسرا حل درآمدات کم کرنے میں ہے جس پر آج کل عمل ہو رہا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں