بنی گالا تا پارلیمنٹ ہاؤس سیکیورٹی انتظامات

August 13, 2018

بنی گالا سے پارلیمنٹ ہاؤس تک سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ساتھ ہی قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہزار کے قریب پولیس اہل کار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر ریڈ زون سمیت ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔

خصوصی پاس والے افراد ہی پارلیمنٹ میں داخل ہوسکیں گے، ریڈزون میں کسی بھی غیرمتعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیکیورٹی کے لے پولیس کے ساتھ رینجرز اہل کار بھی ڈیوٹی دیں گے۔