شاہد کپور کی فلم ’ بتی گل میٹر چالو ‘ کا ٹریلر ریلیز

August 13, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی ووڈ اداکار شاہد کپوراور اداکارہ شردھا کپور کی فلم’’ بتی گل میٹر چالو‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

شری نارائن سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ بتی گل میٹر چالو‘ بھارت میں بجلی کی مسائل پر بنائی گئی ہے ۔

جس میں شاہد اور شردھا کپور کو ایک عام شہری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ملک میں کرپٹ عناصر خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جب کہ یامی گوتم ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں۔

’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا موضوع ’’ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا‘‘ سے ملتا جلتا ہے اور یہ فلم بھی فلم ساز شری نارائن سنگھ کی ہی ہدایت کاری میں بنی تھی۔

فلم 21 ستمبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں