سانگھڑ میں گیس و تیل کا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا

August 16, 2018
 

سندھ میں سانگھڑ کے قریب گیس کاایک ذخیرہ دریافت ہو گیاجبکہ کنویں سے تیل بھی برآمد ہوگا ۔

تیل و گیس انڈسٹری ذرائع کے مطابق سانگھر کے قریب ایک اور تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا جس کی کامیابی کا اعلان چند دن میں متوقع ہے

ذرائع کے مطابق یہ ایک نیا ذخیرہ ہے جس کے قریب کوئی مزید کنواں موجود نہیںہے۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق کنویں سے 20 ملین مکعب فٹ گیس اور 150 بیرل یومیہ تیل نکلنےکا امکان ہے۔


مکمل خبر پڑھیں