آذان سمیع خان انڈسٹری میں پہچان بنانے کے لئے کوشاں

August 16, 2018

زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کے بیٹے آذان فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کی کوششوںمیں ہیںاور امکان ہے کہ وہ جلد ایسا کرنے میںکامیاب ہوجائیں گے ۔

گزشتہ روز ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں یہ نئے اور جاذب نظر انداز میں نظرآئے۔ان کی حالیہ وائرل تصویر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آذان بہت جلد انڈسٹری کے اُفق پر روشن ستارے کے طور پر نمودار ہونے کو تیار ہیں۔

یہ تصویر، ان کے میگزین فوٹو شوٹ میں سے ہے جسےلندن میں شوٹ کیا گیا ہے۔

اس فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آذان شائقین اور انڈسٹری کی توقعات پر پورے اتر پائیں گے یا نہیں۔