وارداتوں میں ملوث گروہ پکڑا گیا

August 19, 2018

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ مورگاہ پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا۔ملزمان میں اکرام ولد رفیق سکنہ شان ہوٹل والی گلی راولپنڈی، تیمور ریاض ولد محمد ریاض سکنہ بکرامنڈی راولپنڈی، توقیر ریاض ولد محمد ریاض سکنہ توت امیراہری پور، جمشید اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ شاہ فیصل بکرا منڈی شامل ہیں ۔ ملزموں سے 3 پسٹل، ایک خنجر اور 12 روند جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد کرلیاگیا۔