علی ظفر کے عامر خان کے ”بہنوئی “ ہونے کا انکشاف

August 20, 2018

لاہور(ایجنسیاں) فلم نگری میں بہت سے ایسے اداکار ہیں جن کے اپنے رشتہ دار بھی اس شعبے سے وابستہ ہیں تاہم بہت ہی کم لوگوں کو ان اداکاروں کے رشتوں کا پتہ ہوتا ہے۔بولی وڈ میں ایسے متعدد اداکار ہیں جن میں سونم کپور، رنویر سنگھ جو کہ فرسٹ کزن ہیں۔ عامر خان اور علی ظفر بھی آپس میں کسی نہ کسی رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں۔لیکن عامر خان اور علی ظفر کے رشتہ دار ہونے پر آپ چونک گئے ناں واقعی عامر خان اور علی ظفر کی آپس میں گہری رشتہ داری بنتی ہے چلیں ہم آپکو بتاتے ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور پاکستان کے گلوکار علی ظفر بھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ علی ظفر عامر خان کے "بہنوئی" ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ عائشہ فضلی عامر خان کی کزن ہیں۔