نیوزی لینڈ کی وزیر زچگی کے لئے سائیکل پر ہسپتال پہنچ گئی

August 20, 2018

لندن( نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی 42ہفتے کی حاملہ وزیر برائے امور خواتین زچگی کیلئے سائیکل پر ہسپتال پہنچ گئی،گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی سیاستداں جولی این جینٹر نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اس نے لکھاہے کہ وہ زچگی کیلئے ہسپتال میں داخلے کیلئے سائیکل پر آکلینڈ سٹی ہسپتال پہنچی ہے ،انھوں نے لکھا ہے کہ میرے شوہر اور میں سائیکل پر ہسپتال پہنچے کیونکہ ہماری کار میں معاونین کو بٹھانے کی مناسب جگہ نہیں تھی۔گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ یہ خبر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسندا آرڈین کی زچگی کے بعد سرکاری مصروفیات شروع کئے جانے کے چند ہفتے بعد ہی سامنے آئی ہے۔خبر کے مطابق وزیر برائے امور خواتین نے بھی اسی ہسپتال میں بچے کوجنم دیا جہاں ملک کی وزیراعظم کی زچگی ہوئی تھی۔