غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب کا آغاز

August 20, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا آغاز ہوگیا، پرانے غلاف کو اتارنے کا کام جاری ہے جس کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کیا جائے گا۔

نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلو ریشم، 120کلو سونا اور 100کلو چاندی استعمال کی گئی ہے جبکہ 20لاکھ ریال کی لاگت آئی ہے۔

غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 200افراد بیک وقت کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، اس سلسلے میں عازمین کی میدان عرفات آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں