سیرینا ولیمز کو اسکن ٹائٹ سوٹ پہننے سے کیوں روکا گیا؟

August 25, 2018
 

فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں اسکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہننے سے روک دیا۔

فرنچ اوپن کے میچز میں سیرینا ولیمز نے کالے رنگ کا اسکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے فرینچ ٹینس فیڈریشن کے صدر برنارڈ گوشیلی نے بیان جاری کیا کہ فرینچ اوپن کے ڈریس کوڈ کے مطابق سیرینا کا لباس نامناسب ہے ۔

انہوںنے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے اب مزید اس طرح کا لباس قبول نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب سیرینا ولیمزکا موقف ہے کہ یہ لباس انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سے پہننا کیوں کہ وہ اپنے آپ کو بلڈ کلوٹ سے بچانا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے ان کی ڈیلیوری میں بھی پیچیدگیاں ہوچکی ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں