ٹی 20 کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنانا اعزاز کی بات ہے ، محمد عرفان

August 27, 2018
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل قدوقامت رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں زبردست بولنگ کے ذریعے عالمی ریکارڈقائم کرنا میرے لیے واقعی بہت اعزازکی بات ہے ۔

سوشل میڈیا ویب سائٹٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کریبئن پریمئر لیگ اور اپنی ٹیم باربیڈوس ٹرائیڈینٹس کا شکریہ ادا کیا ۔

قومی فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتا لیکن کریبئن عوام خالصمحبت کرنے والی عوام ہے۔

کریبئن پریمئر لیگ کے ایک میچ میںمحمد عرفان کی جانب سے بہترین ایکونومیکل بولنگ اسپیل کرایاگیا تھا جس میںانہوں نے 4اوورز پھینکے ،جس میںسے 3اوورز میڈن گئے اور ایک رن کے عوضانہوںنے حریف ٹیم کےدونوںاوپنرز کرس گیل اور ایون لیوس کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

اپنے عالمی ریکارڈ اسپیل کے دوران انہوںنے لگاتار 23ڈاٹ بالز کرائیں لیکن ان 4 اوورز کے اسپیل کی آخری گیند پر حریف بیٹسمین نے ایک رن لے لیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں