بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش ،مشتاق احمد کی معذرت

August 27, 2018
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنرمشتاق احمدنے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے،بنگلہ دیش بورڈ نے مشتاق احمد کو بولنگ کوچ کی پیشکش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈنے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنرمشتاق احمدسے بولنگ کوچ کے عہدے کے لئے رابطہ کیا تھاجبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےجنوبی افریقا کے بلے باز گیری کرسٹن کے مشورے پر کوچ کی تھی تاہم مشتاق احمد نے بنگلادیش کی پیشکش قبول کرنے سے انکارکردیا۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہیں۔مشتاق احمد نے بنگلادیشی بورڈکوجواب میں بھی یہ جواز پیش کیا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کے لئے کام کرناچاہتے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں