پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،کاروبار کا مثبت دن، انڈیکس میں157 پوائنٹس کا اضافہ

August 27, 2018
 

عید کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار کا مثبت دن رہا ۔ 100 انڈیکس 157 پوائنٹس اضافے سے 42745 پر بند ہوا۔

پاکستانی شیئرز بازارمیں کاروبار کےد وران اکیس کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت نو ارب روپے سے زائد رہی ، مارکیٹ میں خریداری کا رجحان رہا ، جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن بھی تیئیس ارب روپے بڑھ کر آٹھ ہزار سات سو چھیتر ارب روپے ہوگئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 284 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔


مکمل خبر پڑھیں