ایشین گیمز: پاکستانی باکسر نقیب اللہ کواَٹر فائنل میں پہنچ گئے

August 27, 2018
 

ایشین گیمز میں پاکستان کے نقیب اللہ باکسنگ مقابلوں کے کواَٹر فائنل میں پہنچ گئے ، مزید ایک کامیابی کے بعد وہ کانسی کے تمغے کے حقدار بن جائیں گے جبکہ ویٹ لفٹنگ میں دستگیر نوح بٹ میڈل نہ جیت سکے ۔

جکارتہ میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کے نقیب اللہ نے بھوٹان کے باکسر کو دو کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ بدھ کو چینی باکسر سے ہوگا ۔کامیابی کی صورت میںوہ صرف سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے دستگیر نوح بٹ ایشین گیمز میں ناکام ہوگئے ، انہوں نے تین راونڈ مین 405کلو گرام وزن اٹھاکر پانچویں پوزیشن لی، جبکہ ایرانی ویٹ لفٹر نے 461کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل ھاصل کیا۔


مکمل خبر پڑھیں