ایشین گیمز میں ایک اور تمغہ پاکستان کے نام، ارشد ندیم نے میدان مار لیا

August 27, 2018
 

ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں جاری 18ویں ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ۔

جیولین تھرو کے مقابلے میں نوجوان ارشد ندیم نے قوم کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا اور ایونٹ میںپاکستان کے لیے تیسرا کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

ارشد ندیم نے 80 اعشاریہ 75 میٹر جیولین پھینک کر برانز میڈل جیتا،گیم میں پہلی پوزیشن بھارت اور دوسری پوزیشن چین کی رہی تھی۔

ارشد ندیم کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ساہی نے انہیں ایک لاکھ روپے جبکہ ان کے کوچ کے لیے 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں