ثقلین مشتاق بھی ویرات کوہلی کی بیٹنگ کے معترف

August 28, 2018
 

پاکستان کے سابق اسپن بولر اور انگلش ٹیم کے اسپن کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق نے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی بیٹنگ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی موجودہ دور کے واحد کرکٹر ہیں جو لیجنڈبیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے معیار تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی اخبار کے مطابق ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ بحیثیت بیٹسمین ٹنڈولکر بہت بڑے کھلاڑی رہے ہیں، میں دو عہد کا موازنہ نہیں کررہا لیکن آج کے دور میں ویرات کوہلی واحد بیٹسمین ہیں جو سچن کےقریب آگئے ہیں۔

سابق پاکستانی رائٹ آرم آف بریک بولر کا کہنا تھا کہ جس انداز میں کوہلی رنزبنارہے ہیں وہ انگلش ٹیم کے لئے بدشگون ہے، پہلے ٹیسٹ کے دوران میں نے ایک سائن بورڈ دیکھا جس پر تحریر تھا، یہ ’انگلینڈ بمقابلہ کوہلی ‘ ہے، اگر ہم کوہلی کو ایک طرف کردیں تو یہ انگلینڈ کے لئے بہت آسان ہوجائے گا۔

ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ اگر آپ کوچنگ کے نکتہ نگاہ سے دیکھیں تو کوہلی کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین بھی رنز اسکور کرتے ہیں، کوہلی جیسے ورلڈ کلاس بیٹسمین کی ٹیم میں موجودگی یقیناً پوری بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرتی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں