فلم ”گولڈ “ 100کروڑ روپے کے کلب میں شامل

August 28, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ”گولڈ “ 100کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہو گئی۔

بھارتی ذرائع کے مطابق ہدایتکارہ ریما کگتی کی فلم ”گولڈ “ 15اگست کو ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے 13روز میں مجموعی طور پر 100کروڑ 45لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔


’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے وقت کے گرد گھومتا ہے۔

فلم کی کہانی آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے گرد گھومتی ہے، جس نے 1948 میں برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ماضی میں خود پر حکومت کرنے والے ملک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان،کنال کپور،امت سدھ،مونی رائے،ونیت کمار اور سنی کوشال بھی شامل ہیں۔

اکشے کمار فلم ’’گولڈ‘‘میں ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھارہے ہیں جو ناکام ٹیم کو اکھٹا کرکے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔



مکمل خبر پڑھیں