اب تک آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا،اسد عمر

August 28, 2018
 

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا ،اس حوالے سے امریکی بیان قبل از وقت ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے بھی تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو گا ، پاکستان پہلے بھی 12 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کہنا کہ ہمارے زیادہ تر قرضے چین سے لیے گئے نہیں ہیں ،آئی ایم ایف سے پیسہ چین کا قرضہ اتارنے کے لیے لیا جا رہا ہے،حقائق کے برعکس ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے کو بد قسمتی سے ماضی میں پارلیمنٹ میں نہیں اٹھایا گیا ،اس معاملے میں دو سال کی تاخیر ہوچکی ہے،سیکریٹری خزانہ کو این ایف سی ایوارڈ پر جلد عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں