ایشیا کپ میں کوئی ٹیم آسان حریف نہیں ہے، وسیم اکرم

August 28, 2018
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی تمام ٹیمیں بہت مضبوط ہیں، کوئی ٹیم آسان حریف نہیں ہے۔انہوں نے نوجوان کپتان کی موجودگی میں اچھی پرفارمنس کی امیدظاہر کی ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ احسان مانی تجربہ کار، عمران خان دوست ہیںاور انہوں نے کوئی عہدہ نہیں لیناتاہم عمران خان صحیح وقت پر صحیح شخص کا انتخاب کرنا جانتے ہیں ۔

وسیم اکرم کا کہناتھاکہ ایشیا کپ کے لیے سب ٹیمیں بہت مضبوط ہیں، مکی آرتھرکو ٹیم پر اعتماد کرنا چاہیے، باؤلنگ سائیڈ پہلے ہی بہتر ہےاور احمد شہزاد کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد عرفان اچھے بولر ہیں،انہیں ٹیم میں واپس آنے کے لیے فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی ۔


مکمل خبر پڑھیں