عمران اسماعیل کا گانا ’تبدیلی آئی رے‘بھارتی چربہ

August 28, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے دوران مقبول ہونے والا عمران اسماعیل کا گانا’تبدیلی آئی رے‘ ایک بھارتی گانے کا چربہ نکلا ۔

جی ہاں نہ رکنے والی تبدیلی چربہ نکلی ،عمران اسماعیل، شاہ زمان اور جواد کاہلوں کا یہ گانا الیکشن مہم میں پی ٹی آئی کے ہر جلسے، ہر ریلی اور ہر کارنر میٹنگ کی جان رہاتھااور اسی وجہ سے عوام میں بھی بہت مقبول ہواجبکہ یو ٹیوب پر اس گانے کے ہٹس ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں۔

گانے کے مقبولیت کی اس بلندی تک پہنچنے کے بعد ، گانے کے مسروقہ ہونے کا ا نکشاف خلیجی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا اور بتایا کہ یہ گانا پڑوسی ملک کے راجستھانی گانے’ بنکیا مارے ناچے‘ کا چربہ ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


راجستھانی گلوکار’ یووراج میواڑی‘ کا یہ گانا پی ٹی آئی کے گانے سے چند ماہ پہلے6 اپریل 2017 کو ریلیز ہوا تھا جبکہ پی ٹی آئی کا گانا اگست 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عمران اسماعیل کے ساتھ گانا گانے والے گلوکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا گایا ہوا گانا’ روک سکو تو روک لو‘راجستھانی گانے’ بنکیا مارے ناچے‘ سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔


مکمل خبر پڑھیں