چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ، شیڈول سامنے آگیا

August 28, 2018
 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر نے چیئرمین پی سی بی کےلیے الیکشن کا شیڈول جاری کر تے ہوئے خصوصی اجلاس 4 ستمبر کو بلالیا ہے۔ نئے چیئرمین کا انتخاب بھی اسی دن کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں طلب کیے گئے اجلاس میں پی سی بی کا گورننگ بورڈ نئے چیئرمین کا انتخاب کرے گا، عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی صبحگیارہ بجے جمع کروائے جائیں گے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کاغذات نامزدگی کے بعد پیپرز کی اسکروٹنی اسی وقت کی جائے گی جس کے بعد چیئرمین کا انتخاب ڈیڑھ بجے دوپہرکے وقت کیا جائےگا ۔

دوسری جانب گورننگ بورڈ اجلاس میں جاوید ضیا ءسوئی سدرن گیس کی نمائندگی کریں گے۔

واضحرہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق آئی سی سی چیئرمین احسان مانی کو پی سی بی چیئرمین کے عہدے کےلیے نامزد کیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں