بھارت میں 1 ارب سے زائد لوگ غربت کا شکار ہیں

August 29, 2018
 

بھارت میں ایک ارب سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچےزندگی گزارنے پر مجبورہیں، پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔

سال 2017 میں دنیا کی آبادی پر عالمی بینک کی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے1 ارب 14کروڑ یعنی 86 فیصد افراد کی اوسط آمدنی یومیہ ساڑھے پانچ ڈالر یعنی 325روپے سے بھی کم ہے۔

غربت کی اس فہرست میں نائیجیریا پہلے نمبر پر ہے جہاں 92 فیصد لوگوں کی یومیہ آمدنی ساڑھے پانچ ڈالر سے کم ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارت تیسرے پر ایتھوپیا، چوتھے پر بنگلہ دیش اور پانچویں پر پاکستان ہے جہاں79 فیصد عوام کی یومیہ آمدنی ساڑھے پانچ ڈالر سے بھی کم ہے۔


مکمل خبر پڑھیں