ہیلری کی ای میلز ہیک نہیں کیں،چین نے ٹرمپ کا الزام مسترد کردیا

August 29, 2018

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے چین پرہیلری کلنٹن کی ای میلزہیک کرنے کاالزام لگا دیاجسے چین نے مسترد کردیاہے۔

چین کا کہنا ہےکہ سائبرسکیورٹی عالمی مسئلہ ہے،عالمی برادری مل کر تحفظ یقینی بنائے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پرہیکنگ کےالزامات نئے نہیں،چین سائبرسکیورٹی کامضبوط داعی ہے،ہم حساس معلومات چرانےاورہرقسم کےانٹرنیٹ حملوں کی مخالفت کرتےہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ عالمی برادری ڈائیلاگ اور باہمی تعاون سے سائبرسکیورٹی کودرپیش خطرات سے نمٹے۔

واضحرہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے چین پرصدارتی امیدوارہلیری کلنٹن کی ای میلز ہیکنگ کا الزام عائد کیا تھا۔